فلم کی نمائش پورے بھارت میں کی جارہی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر رجنیش رامپوری نے بتایا کہ جہاں یہ فلم انتہائی حساس موضوع پر مبنی ہے، وہیں جذباتی طور پر بھی ان کے دل کے قریب ہے۔
مذکورہ فلم سے جہاں ایک اور بالی ووڈ پروموٹر دشینت سنگھ بطور ہدایت کار اپنی فلمی اننگز کا آغاز کررہے ہیں، وہیں تھیٹر کی آرٹسٹ کویتا بھی اپنے کیریئر کا آغاز کررہی ہیں، ساتھ ہی کوی سمیلن (ہندی مشاعرہ)کی دنیا کا ایک بڑا نام دنیش باورا بھی اپنی فلمی کریئر کا اسی فلم سے آغاز کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں کویتا نے بتایا کہ 'دی ہنڈریٹ باکس' فلم ان کے خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ کوئی فنکار ممبئی آتا ہے تو اس کا خواب ہوتا ہے کہ اسے کسی بھی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔
وہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں انہیں ایک خاتون پر مبنی فلم کی حیثیت سے قدم رکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے آغاز سے آخری شوٹ تک کب کام ختم ہوا کسی کو پتہ نہیں چل سکا۔