اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: بی ایس ایف جوان کا گھر بھی نذر آتش

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں ہوئے تشدد میں ایک بی ایس ایف جوان کے گھر کو بھی شرپسند عناصر نے نذر آتش کر دیا۔

بی ایس ایف جوان کا گھر بھی نذر آتش
بی ایس ایف جوان کا گھر بھی نذر آتش

By

Published : Mar 1, 2020, 11:13 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:41 AM IST

دہلی کے کھجوری ایکسٹینشن کی گلی نمبر 5 میں رہنے والے محمد انیس کے نام کے ساتھ جڑا بی ایس ایف کا نام بھی ان کے گھر کو نذر آتش ہونے سے نہیں بچا سکا۔

بی ایس ایف جوان کا گھر بھی نذر آتش

قابل ذکر ہے کہ 25 فروری کو جب دہلی میں شرپسندوں نے حملہ کیا تو بی ایس ایف کے جوان محمد انیس کے والد محمد منیس کو وقت رہتے پولیس نے گھر سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

محمد منیس نے بتایا کہ 'جب یہ ہنگامہ ہوا تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے بیٹے محمد انیس کو فون پر بتایا کیونکہ وہ ابھی اڑیسہ کے نکسلی علاقہ میں تعینات ہے، اس لیے وہ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ اس لیے انیس نے مجھے پولیس کو فوری طور پر آگاہ کرنے کے لیے کہا، لیکن پولیس نہیں پہنچی۔ تاہم کافی دیر بعد وہاں پولیس پہنچی اور انہیں بحفاظت گھر سے باہر نکال لیا گیا۔'

بی ایس ایف جوان محمد انیس کے والد محمد منیس نے بتایا کہ 'بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پشپیندر سنگھ راٹھور نے گھر کا دورہ کرکے 10 لاکھ کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔'

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details