سپریم کورٹ نے ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ریلوے کی زمین سے مبینہ قبضہ ہونے سے متعلق معاملے پر اپنا فیصلہ دیا ہے سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے پر 7 فروری 2023 تک کے لیے روک لگائی ہے۔ عدالت عظمی کے اس فیصلے سے تقریبا پچاس ہزار لوگوں کو راحت ملی ہے۔Statement of Maulana Niaz Ahmad Farooqi on Haldwani issue
اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جمیعت علمائے ہند کے سیکرٹری مولانا نیاز احمد فاروقی سے بات کی دراصل جمعیت علمائے ہند کے پاس کچھ لوگوں نے درخواست دے کر ان سے قانونی مدد کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد جمعیت نے ہلدوانی میں گھروں پر بلڈوزر کی کارروائی پر روک لگانے کے لیے پیٹیشن داخل کی تھی۔
نیاز احمد فاروقی نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اپنے واضح الفاظ میں کہا کہ بھلے ہی یہ زمین آپ کی ہو لیکن پچاس ہزار لوگوں کو آپ سات دنوں میں خالی کرنے کے لئے کیسے کہہ سکتے ہیں۔ ریلوے کو ترقی کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی بازآبادکاری اور حقوق کے لیے منصوبہ تیار کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہمیں کوئی عملی حل تلاش کرنا ہوگا زمین کی نوعیت، حقوق کی نوعیت، ملکیت کی نوعیت وغیرہ سے پیدا ہونے والے کئی زاویے ہیں جن کی جانچ ہونی چاہیے۔
مولانا نیاز احمد فاروقی نے بتایا کہ اس کیس میں مختلف وکلاء نے اپنی اپنی پیٹیشن داخل کی ہے اس معاملے میں جمعیت خود پارٹی نہیں بنی بلکہ کچھ لوگوں کی جانب سے انہیں قانونی مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے یہ بھی کہا کہ سبھی کو ایک ہی انداز سے نہیں دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ ان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے پاس اپنی زمین کے کاغذات بھی موجود ہیں اور لوگوں کے پاس زمین لیز پر لیے جانے کے دستاویزات بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس معاملے کی سماعت جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اے نذیر کی بینچ کر رہی تھی۔ وہیں عرضی آج کا میچ گزاروں کی جانب سے سے سے سلمان خورشید پرشانت بھوشن، کولن گونسالوز، جمعیت کی جانب سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ منصور علی سمیت متعدد وکلاء پیش ہوئے۔
Haldwani Issue ہلدوانی معاملہ یہ ہندو مسلم نہیں بلکہ انسانیت کا معاملہ ہے - ہلدوانی معاملہ پر مولانا نیاز احمد فاروقی کا بیان
جمیعت علمائے ہند کے سیکرٹری مولانا نیاز احمد فاروقی نے اپنے صاف الفاظ میں کہا کہ ہلدوانی میں پچاس ہزار لوگوں کو بے گھر کرنے کا معاملہ کسی ایک خاص مذہب کا معاملہ نہیں ہے اور نہ ہی اسے ہندو مسلم کے چشمے سے دیکھا جانا چاہیے اور جو اس کو ہندو مسلمان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ غلط کر رہے ہیں یہ دراصل انسانیت کا معاملہ ہے کیونکہ جہاں ایک طرف اس بڑی آبادی میں 21 مساجد ہیں تو وہیں دوسری طرف نو مندر بھی اس میں شامل ہیں۔Statement of Maulana Niaz Ahmad Farooqi on Haldwani issue
![Haldwani Issue ہلدوانی معاملہ یہ ہندو مسلم نہیں بلکہ انسانیت کا معاملہ ہے مولانا نیاز احمد فاروقی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-17407284-thumbnail-3x2-issue.jpg)
مولانا نیاز احمد فاروقی
مولانا نیاز احمد فاروقی