اردو

urdu

حکومت رفائل سودا گھپلے کی جے پی سی سے جانچ کرائے: راہل

By

Published : Nov 14, 2019, 11:48 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ رافیل لڑاکا طیارہ خریداری کے معاملے میں سپریم کورٹ کے جمعرات کے فیصلے سے صاف ہے کہ اس میں گھپلہ ہوا ہے اور حکومت کو اس سودے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے مستعدی سے جانچ کرانی چاہئے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

رافیل سودا معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسٹر گاندھی نے ٹوئیٹ کیا ’’سپریم کورٹ کے جج جسٹس جوزف نے رافیل گھپلے کی جانچ کے دروازے وسیع سطح پر کھول دیئے ہیں۔ اس معاملے کی جانچ مستعدی سے اور جے پی سی سے ہی کرائی جانی چاہئے‘‘۔

غور طلب ہے کہ جسٹس کے ایم جوزف کی صدارت والی بنچ نے رافیل سودا معاملے میں مرکزی حکومت کو کلین چٹ دینے کے اپنے فیصلے کے خلاف دائر تمام نظر ثانی عرضیاں مسترد کردی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details