وزیر داخلہ امت شاہ نے کورونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے پورے ملک میں کی جا رہی تیاریوں کے جائزہ کے دوران یہ بات کہی۔
'حکومت نقل مکانی کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم' - کورونا وائرس
ملک میں نقل مکانی کرنے والوں کی بڑی تعداد اپنی آبائی ریاستوں کی طرف نکل جانے کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ نے آج انہیں یقین دلایا کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران انہیں ہر ممکن مدد دستیاب کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق یہ یقینی بنانے میں مصروف ہے کہ تمام نقل مکانی کرنے والوں کی وہ جہاں کہیں بھی ہیں وہاں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں سے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران اپنی آبائی ریاستوں کو واپس جارہے یا ایسا کرنے کی کوشش کر رہے مزدوروں، تیرتھ یاتریوں اور دیگر لوگوں کے لیے فوری طور پر راحت کیمپ قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔