اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلا ڈبل پاپ اپ سیلفی کیمرہ اسمارٹ فون لانچ - ڈول پاپ سیلفی کیمرے والے اسمارٹ فون کو دہلی میں لانچ

چینی کمپنی ویوو، بھارتی بازار میں ایک اور سوغات لے کر آئی ہے۔ ویوو کمپنی نے آج اپنے ڈول پاپ سیلفی کیمرے والے اسمارٹ فون کو دہلی میں لانچ کیا۔ جانیے! اس فون میں کیا ہے خاص۔

پہلا ڈبل پاپ اپ سیلفی کیمرہ اسمارٹ فون لانچ

By

Published : Sep 23, 2019, 12:02 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:46 PM IST

یہ چینی کمپنی کی جانب سے ایک نیا ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ اسمارٹ فون ہے جو دنیا کا اس نوعیت کا پہلا فون ہے۔

جس کا نام ہے 17 ویوو وی پرو ڈول پاپ اپ سیلفی کے ساتھ ہی اس اسمارٹ فون میں کواڈ کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

پہلا ڈبل پاپ اپ سیلفی کیمرہ اسمارٹ فون لانچ

یعنی اس میں مجموعی 6 کیمرے یوزرس کو ملیں گے۔

اس کے علاوہ اس میں آٹھ جی بی تک ریم اور اسنیپ ڈریگن 675 پروسیسر بھی دیا گیا ہے۔

اس اسمارٹ فون کی قیمت بھارتی بازار میں 29٫990 روپے طے کی گئی ہے۔

20 ستمبر سے اس کی فری بکنگ شروع ہوئی۔

یہ پہلا ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ والا فون ہے۔

ڈول سپورٹ والا یہ اسمارٹ فون اینڈرائڈ نائن پائی بیسڈ فن ٹچ 9.1 پر چلتا ہے۔

اس میں 6.44 انچ ایف ایچ ڈی ایف ایچ ڈی سپر ایمولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس اسمارٹ فون میں آٹھ جی بی تک ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج کے ساتھ اکٹا کور کوالکام اسپیڈ ڈریگن 675AIE پروسیسر دیا گیا ہے۔

فوٹوگرافی کے لیے اور ویڈیو گرافی کے لیے اس کے ریئر میں کواڈ کیمرہ سیٹ موجود ہے۔

اسسٹنٹ میں f1.8 اپرچر کے ساتھ ساتھ 48 ایم پی پرائمری سینسر، 8 ایم پی سیکنڈری سینسر، 2X ٹیلی فوٹو لینز کے ساتھ 13 ایم پی سینسر اور 2 ایم پی ڈیپتھ سپنسر دیا گیا ہے۔

اس سیلفی کے لیے یہاں وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ ساتھ 32 mp پرائمری سینسر اور 8mp سیکنڈری سینسر دیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ اس سمارٹ فون میں ان ڈسپلے فنگر سینسر بھی دیا گیا ہے۔ اس کی بیٹری 4100 mAh ہے۔

نائٹ فوٹوگرافی کے لیے یہ بہترین موبائل ہے۔ ملٹی فریم نائز ریڈکشن ٹیکنالوجی سے صارفین رات کی ساری فوٹیج کو بہتر طریقے سے کیپچر کر سکتے ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details