اردو

urdu

ETV Bharat / state

Complete Ban on Firecrackers in Delhi دہلی حکومت نے پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کر دی - دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے

وزیر ماحولیات نے کہا کہ دہلی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ نو سالوں میں پی ایم 10 میں 42 فیصد اور پی ایم 2.5 میں 46 فیصد کی کمی آئی ہے۔

دہلی حکومت نے پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کر دی
دہلی حکومت نے پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کر دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 8:14 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ حکومت نے دارالحکومت میں تمام قسم کے پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ کرنے، فروخت کرنے اور جلانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

رائے نے پیر کو کہا کہ ڈی پی سی سی کو اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جس طرح دہلی میں پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اسی طرح این سی آر ریاستوں میں بھی پابندی عائد کی جانی چاہئے، کیونکہ این سی آر میں پٹاخے پھوٹنے سے دہلی کی ہوا پر برا اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں آلودگی کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ دہلی کا اوسط اے کیو آئی جنوری سے اگست تک کافی کم رہا ہے۔ اتوار کو دہلی میں اے کیو آئی 45 ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2022 میں بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی اور اس سال بھی ہر قسم کے پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

وزیر ماحولیات نے کہا کہ دہلی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ نو سالوں میں پی ایم 10 میں 42 فیصد اور پی ایم 2.5 میں 46 فیصد کی کمی آئی ہے۔ سردیوں کے موسم میں دہلی میں آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سرمائی ایکشن پلان پر کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 ستمبر کو تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا اور ونٹر ایکشن پلان کے لیے طے کیے گئے فوکس پوائنٹس پر مشترکہ ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details