اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس این آر سی اور سی اے اے پر غور و خوض کرے گی - مجلس عاملہ کی کمیٹی کی میٹنگ میں غورو خوض

سست رفتار معیشت اور شہرتی کے قومی رجسٹر (این آرسی) اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) پر آج کانگریس مجلس عاملہ کی کمیٹی کی میٹنگ میں غورو خوض ہوگا۔

کانگریس این آر سی اور سی اے اے پر غور و خوض کرے گی
کانگریس این آر سی اور سی اے اے پر غور و خوض کرے گی

By

Published : Jan 11, 2020, 3:16 PM IST

Updated : Jan 11, 2020, 5:18 PM IST

پارٹی ذرائع نے یہاں بتایا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں ہونے والی اس اہم میٹنگ میں پارٹی کے تمام قدآور لیڈر موجود رہیں گے۔این آر سی اور سی اے اے پر ملک میں مچی ہلچل کے درمیان کانگریس کی مجلس عاملہ کی میٹنگ کو بہت اہم مانا جارہا ہے۔

کانگریس کا این آر سی اور سی اے اے پر غور و خوض

میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ،راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد،لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری،راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سمیت پارٹی کے اقتدار والی سبھی ریاستوں کے وزیراعلی اور اہم پارٹیوں کے سربراہوں سمیت دیگر لیڈروں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر: پانچ جعلی ڈاکٹرز پولیس حراست میں

کمیٹی کی میٹنگ میں اگلے مہینے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس اور دہلی اسمبلی انتخابات کےلئے حکمت عملی بھی غوروخوض کا موضوع رہیں گے۔اس کے علاوہ جموں و کشمیر پر حکومت کی پالیسی ،خارجہ پالیسی اور دیگر مسئلوں پر بھی بحث ہونے کا امکان ہے۔

پارٹی ہندوستانی معیشت کی گرتی حالت پر مسلسل تشویش ظاہر کرتی رہی ہے۔محترمہ واڈرا عوامی طورپر کہہ چکی ہیں کہ پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد این آر سی اور سی اے اے کو منسوخ کردیا جائےگا۔

Last Updated : Jan 11, 2020, 5:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details