اردو

urdu

کانگریس ملک بھر میں راج بھونوں کا گھیراؤ کرے گی

By

Published : Jul 27, 2020, 12:58 PM IST

کانگریس پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسیوں کو جمہوریت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی آج منتخب حکومتوں کو گرانے کی سازش کے خلاف ملک بھر کے راج بھونوں کا گھیراؤ کرے گی۔

The Congress will besiege several Raj Bhavan today
کانگریس آج راج کئی راج بھون کا گھیراؤ کرے گی

کانگریس نے کل سوشل میڈیا کے ذریعہ’’جمہوریت بچاؤ آئین بچاؤ‘‘پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام میں ورکنگ کمیٹی کے ممبران ، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ، سینئر قائدین ، ​​ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی نے حصہ لیا اور راجستھان کے گورنر سے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ویڈیو اور پیغامات جاری کئے۔

کانگریس پارٹی کا صبح سے بی جے پی کی مختلف عمارتوں کے سامنے بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کا پروگرام ہے جس میں اس کی ریاستی اکائیوں کے سینئر رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔ کانگریس پارٹی کا الزام ہے کہ گورنر بی جے پی کی حکومت بنانے اور کانگریس کی منتخب حکومتوں کو گرانے کی سازش کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details