اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی فضائیہ کے سربراہ تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچے

بھارتی فضائیہ کے سربراہ مارشل آر کے ایس بھدوریا تین روزہ دروہ پر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ اس کی جانکاری بنگلہ دیش میں موجود بھارتی سفارت کار نے ٹوئٹ کر کے دی ہے۔

IAF Chief Bhadauria arrives in Dhaka on 3-day visit
بھارتی فضائیہ کے سربراہ تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچے

By

Published : Jun 27, 2021, 10:57 AM IST

بھارتی فضائیہ کے سربراہ مارشل آر کے ایس بھدوریا اپنے تین روزہ دورے پر ہفتہ کو بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دوران وہ دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے بنگلہ دیش دورے سے دو ماہ قبل فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ ڈھاکہ میں بھارتی سفارت کار نے ٹوئٹ کر کے جانکاری دی ہے کہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی، بنگلہ دیش کے فضائیہ کے سربراہ کی دعوت پر ڈھاکہ پہنچے۔

مزید پڑھیں: Shah Mahmood on Jammu and Kashmir: بھارتی وزیراعظم نے تسلیم کرلیا کشمیری دہلی سے دور ہیں

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان آپسی تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details