اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیر اعلی مزدوروں کے معاملے پر کل جماعتی میٹنگ طلب کریں' - وزیر اعلی مزدوروں کے معاملے پر کل جماعتی میٹنگ طلب کریں

دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رام ویر سنگھ بدھوڑی نے دارالحکومت دہلی میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کو محفوظ ان کی آبائی ریاست بھیجنے اور دیگر ریاستوں میں پھنسے دہلی کے لوگوں کو واپس لانے کے معاملے سمیت کورونا وباء سے متعلق دیگر سنجیدہ امور پر غور و خوض کرنے کے لیے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

the chief minister of delhi should convene an all-party meeting on the issue of migrant workers
وزیر اعلی مزدوروں کے معاملے پر کل جماعتی میٹنگ طلب کریں

By

Published : May 14, 2020, 4:59 PM IST

ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے بیچ بزرگ اور یہاں تک کہ حاملہ خواتین بھی دہلی کے مختلف حصوں سے اپنے آبائی ریاستوں کے لیے پیدل جانے پر مجبور ہیں۔ جگہ جگہ ان کا پولیس سے سامنا ہو رہا ہے۔ یہ سب کچھ کافی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت مرکز سے بات چیت کرکے اس مسئلے کا مناسب حل نکالے۔

دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رام ویر سنگھ بدھوڑی

دہلی کے وزیر اعلیاروندکیجریوال کو آج لکھے گئے ایک خط میں مسٹر بدھوڑی نے کہا کہ کل جماعتی میٹنگ میں مہاجر مزدوروں کے معاملے پر تفصیل سے غور و خوض کیا جائے اور حکومت اگر بی جے پی سے کسی طرح کی مدد چاہتی ہے تو اس لیے پارٹی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں کورونا کے معاملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ روز تین چار سو مریض سامنے آرہے ہیں۔

دوسری جانب کورونا واریئرس کی حالت خراب ہے۔ ان کی طرف سے بھی بار بار شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ ان کو نہ ماسک نہ پی پی ای کٹس اور نہ ہی دیگر آلات دیئے جا رہے ہیں۔ ایسے میں بڑی تعداد میں ڈاکٹر، نرس اور حفاظتی اہلکار، اساتذہ، راشن فروخت کرنے والے وغیر کورونا کی زد میں آرہے ہیں۔ مسٹر بدھوڑی نے کہا کہ حکومت ہاٹ اسپاٹ پر تعینات ایسے تمام واریئرس کو ضروری سامان مہیا کرائے اور کوئی بڑا پرائیویٹ ہسپتال ان کورونا واریئرس کے علاج کے لیے منتخب کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details