بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بدھ کے روز مرکزی وزارت میں شامل کیے گئے سبھی اراکین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مرکزی وزارت میں حلف لینے والے سبھی وزیروں کو بہت بہت مبارکباد، مجھے امید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کو رفتار دینے میں وہ سب اپنا کلیدی رول ادا کریں گے اور خود مختار بھارت کے خواب کو پورا کریں گے۔