بھارتیہ جنتا پارٹی مالی سال 2020-21 میں 477.54 کروڑ روپے کے عطیات حاصل کیے ،جب کہ اسی مدت کے دوران کانگریس کو 74.5 کروڑ روپےفنڈ ملے۔جو حکمراں جماعت کو ملنے والے فنڈز کا صرف 15 فیصد ہے۔ پارٹی نے مالی سال 2020-21 کے لیے شراکت کی رپورٹ اس سال 14 مارچ کو پول پینل کے سامنے داخل کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ منگل کو عوامی ڈومین میں ڈالی گئی دونوں جماعتوں کی شراکت کی رپورٹوں کے مطابق، بی جے پی کو مختلف اداروں، انتخابی ٹرسٹوں اور افراد سے 4,77,54,50,077 روپے موصول ہوئے۔
پروڈنٹ الیکٹورل ٹرسٹ نے سات سیاسی جماعتوں کو عطیہ کیا:
بی جے پی، جے ڈی یو، آئی این سی، این سی پی، آر جے ڈی، اے اے پی، اور ایل جے پی۔ اے ڈی آر کے مطابق مالی سال 2019-20 میں پارٹیوں کے ذریعہ 3,429.56 کروڑ روپے کے انتخابی بانڈز کو چھڑایا گیا تھا، اور اس میں سے 87.29 فیصد چار قومی پارٹیوں یعنی بی جے پی، کانگریس، ٹی ایم سی اور این سی پی نے حاصل کیے تھے۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (ADR) کے مطابق سات انتخابی ٹرسٹس، جنہوں نے 2020-21 کے دوران عطیات وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کارپوریٹس اور افراد سے کل 258.4915 کروڑ روپے وصول کیے ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں میں 258.4301 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں۔