بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما اور آر ایس ایس کے وچارک کے این گووند اچاریہ نے ایودھیا مقدمے کی سماعت کی براہ راست نشریات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایودھیا تنازع: براہ راست نشریات پر غور کرنے کی یقین دہانی - گوونداچاریہ
سپریم کورٹ نے ایودھیا میں رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد تنازعے کی سماعت کی براہ راست نشریات کے مطالبے سے متعلق پٹیشن کو پیر کے روز نوٹیفائڈ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن اس معاملے پر انتظامی سطح پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ایودھیا تنازعہ کی براہ راست نشریات پر انتظامی سطح پر غور ہوگا
گووند اچاریہ کی جانب سے سینیئر وکیل وکاس سنگھ نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی غیر موجودگی کی وجہ سے دیگر سینیئر جج ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کی خصوصی وضاحت کی۔
جسٹس بوبڈے نے کہا کہ سماعت کی براہ راست نشریات کے لیے ضروری آلات کا عدالت کے پاس انتظام نہیں ہے۔