فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے اور خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شنگلا چار ۔ پانچ اکتوبر کو میانمار کے دورے پر جائیں گے۔
کورونا وبا کے بعد یہ دورہ کافی اہم سمجھا جارہا ہے، وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے بتایا کہ جنرل نروانے اور مسٹر شنگلا میانمار کی اسٹیٹ کاؤنسلر ڈاکٹر آنگ سان سوکی اور فوج کے کمانڈر انچارج سینئر من آنگ ہالینگ سے ملاقات کریں گے۔