نئی دہلی: دہلی میں اے کیو آئی پیر کو مسلسل پانچویں دن 'شدید' زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ یہ جانکاری مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے دی ہے۔ آج دارالحکومت میں اے کیو آئی 436 تھا، جو کافی نقصان دہ ہے۔ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیر کو تمام متعلقہ محکموں کی میٹنگ بلائی ہے، جس میں آلودگی کو لے کر کئی اہم فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔
- گریپ فور نافذ:
اس سے پہلے اتوار کو دہلی این سی آر میں گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے چوتھے مرحلے کی پابندیاں لاگو کی گئیں۔ 8 نکاتی ایکشن پلان کے مطابق دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تاہم، یہ اصول ضروری سامان اور خدمات فراہم کرنے والے ٹرکوں اور سی این جی، ایل این جی اور الیکٹرک ٹرکوں پر لاگو نہیں ہوگا۔
- دہلی بن گیا آلودہ ترین شہر:
بین الاقوامی تنظیم 'آئی کیو ایئر' کی جاری کردہ فہرست کے مطابق پیر کو بھی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست رہا۔ آئی کیو ایئر کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے، لاہور دوسرے، کولکاتہ تیسرے، ڈھاکہ (بنگلہ دیش) چوتھے نمبر پر، شین یانگ (چین) پانچویں اور ممبئی چھٹے نمبر پر ہے۔ ان چھ شہروں کا اے کیو آئی بالترتیب 440، 371، 194، 192 اور 182 ریکارڈ کیا گیا۔ دراصل، آئی کیو ایس اے، ائ کیو آئی اور پی ایم 2.5 کی بنیاد پر دنیا کے آلودہ شہروں کی نگرانی کرتا ہے۔