اردو

urdu

By

Published : Apr 15, 2021, 8:17 PM IST

ETV Bharat / state

'فضائیہ کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی حکمت عملی تیار کرنا چاہئے'

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ میں پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے میں ایئر فورس کی مستعدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی حکمت عملی اور لائحہ عمل تیار ہونا چاہئے۔

راجناتھ سنگھ
راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فضائیہ کے اعلی کمانڈرز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ یہ کانفرنس فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ گزشتہ سال مشرقی لداخ میں پیش آنے والے واقعات پر ایئر فورس نے فوری اور جارحانہ انداز میں جواب دیا ہے۔'

انہوں نے مشورہ دیا کہ کمانڈرز کو مستقبل میں اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی خاکہ اور حکمت عملی وضع کرنا چاہئے، جس کی بنیاد پر صلاحیت سازی کی جاسکتی ہے۔

وزیر دفاع نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں بھی فضائیہ کے کردار کی ستائش کی۔ بین الاقوامی جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی توجہ بحر اوقیانوس سے بحر الکاہل پر مرکوز ہوگئی ہے نیز جنگ کے بدلتے زاویوں میں اب جدید ٹیکنالوجی پر زیادہ زور دیا جارہا ہے، اس لئے فضائیہ کو بھی ان پہلوؤں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔

وزیر دفاع نے فضائیہ کے کمانڈرز کو اپنے اہداف کے حصول میں حکومت کی طرف سے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا بھی موجود تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details