اردو

urdu

ETV Bharat / state

شدت پسندانہ حملے میں ایڈ ایجنسی کے پانچ اہلکار ہلاک - افغانستان کے ننگرہار صوبہ کی راجدھانی جلال آباد

افغانستان کے ننگرہار صوبہ کی راجدھانی جلال آباد میں بدھ کو دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر حملہ کیا جس میں ایک ایڈ ایجنسی کے پانچ اہلکاروں کی موت ہوگئی اور ایک بین الاقوامی اسٹاف رکن زخمی ہوگیا۔

ایڈ ایجنسی کے پانچ اہلکار ہلاک
ایڈ ایجنسی کے پانچ اہلکار ہلاک

By

Published : Dec 4, 2019, 11:11 PM IST

صوبائی حکومت کے ترجمان عطاء اللہ یوگیانی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے جلال آباد میں آج صبح ایک غیر سرکاری تنظیم کے ایک چلتی گاڑی پر گولی باری کی ۔ جس میں گاڑی میں بیٹھے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔

ایڈ ایجنسی کے پانچ اہلکار ہلاک۔ویڈیو
اس درمیان ایک سلامتی ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ ملک کی راجدھانی کابل سے 120 کلومیٹر دور ننگہار میں زرعی اور سینچائی منصوبوں کو چلانے والے ایک غیر سرکاری تنظیم پیس میڈیکل سروس (پی ایم ایس) کی گاڑی پر کیا گیا۔گزشتہ کچھ مہینوں میں شدت پسند تنظیم طالبان اور اسلامک اسٹیٹ نے افغانستان کے کئی بڑے شہروں میں دہشت گردی کے حملوں کو انجام دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details