مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ضمنی سوال کے جواب میں کہاکہ وہ ہائی کورٹ کے سبھی چیف جسٹسز کو زیر التوا دس برس پرانے دیوانی اور فوجداری معاملوں کو جلد نپٹانے کے لیے مکتوب لکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت صرف بنیادی ڈھانچہ دے سکتی ہے لیکن عدالت کی کارروائی میں دخل نہیں دے سکتی عدالتوں میں زیرالتوا معاملوں کے نمٹانے میں ہورہی تاخیر کے لیے کئی عوامل ذمہ دار ہیں۔