اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں درجہ حرارت میں اضافہ - monsoon rain delhi

پیر کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو معمول سے 3 ڈگری کم ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25.2 تھا۔ گزشتہ روز صبح 8:30 بجے تک دہلی میں 5.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دہلی میں درجہ حرارت میں اضافہ، 11 جون سے ہوسکتی ہے بارش
دہلی میں درجہ حرارت میں اضافہ، 11 جون سے ہوسکتی ہے بارش

By

Published : Jun 9, 2020, 2:09 PM IST

دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ بڑھتی ہوئی گرمی کے باوجود دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک محدود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کو اندازہ ہے کہ 11 جون سے دہلی میں ایک بار پھر بارش ہوگی ، جس سے یہاں کے لوگوں کو راحت ملے گی۔

محکمہ موسمیات کے سینئر سائنسداں کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ 11 جون سے دارالحکومت دہلی میں بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے دباؤ کی وجہ ہوگی۔ اس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دہلی میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دن کے وقت ہوائیں یہاں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ نیز دہلی کے علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف لوکل کلاؤڈ فارمیںشن کی بھی یہاں کوئی امید نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details