حیدرآباد خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے ملزمین کو پولیس جائےوقوع پر اس واردات کو کس طرح سے انجام دیاگیا اسے جاننے کےلئے وہاں لے کر گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے بھاگنے کی کوشش کی اور مڈبھیڑ میں مارے گئے۔
حیدرآباد تصادم سے لوگوں میں اطمینان اور خوشی: کیجریوال - Matter of worry
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے حیدرآباد کی ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری کے بعد اسے جلاکر مارنے والے چاروں ملزمین کے پولیس مڈبھیڑ میں مارے جانے پر جمعہ کو کہا کہ اس سے لوگوں میں اطمینان اور خوشی ملی ہے لیکن ملک کے امن و قانون سے عوام کا بھروسہ ٹوٹنا باعث تشویش ہے۔
کیجریوال
کیجریوال نے کہا،’’حیدرآباد کے واقعہ سے لوگوں میں اطمینا اور خوشی ہے۔یہ تشویش کا موضوع ہے کہ ملک کےامن و قانون لوگوں کا یقین ٹوٹ چکا ہے۔ہم سب کو مل کر ہمارے امن و قانون اور تفتیشی عمل کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ لوگ دوبارہ اس نظام پر یقین کرنے لگیں اور ہر متاثر کو جلد انصاف مل پائے۔
Last Updated : Dec 6, 2019, 5:55 PM IST