نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر سیکنڈری اسکول کے ملٹی پرپز ہال میں انگریزی بولنے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سات نمایاں طلبا کی زندگی کے تجربات، تحریک کا مرکز و محور اور زندگی میں چیلنجیز کا سامنا کرنے کی غیر معمولی کہانیاں سامنے آئیں۔ خصوصی طور پر مدعو سابق اسکول کی طالبہ حفصہ کی موجودگی نے پروگرام میں چار چاند لگادیے۔ پروگرام میں سات مختلف تہذیبی و معاشرتی پس منظر والے طلبا اپنی اپنی منفرد داستان حیات اور سرچشمہ تحریک کے ساتھ حاضر تھے۔ سائنس، آرٹس، سماجی تحریک اور تخلیقی تحریر تک پھیلے ان کے متنوع جذبات اور دلچسپیوں نے کامیابی اور ترغیب دلانے میں متنوع تناظرات کو قوت بخشا۔
English Speaking in Jamia جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر سیکنڈری اسکول میں ٹیڈ انگریزی تکلم کا انعقاد - جامعہ سیکنڈری اسکول میں ٹی ای ڈی انگلش اسپیکنگ ایو
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر سیکنڈری اسکول میں ٹیڈ انگریزی تکلم کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں طلبا وطالبات نے کمال کا مظاہرہ کیا۔ طلبا نے منفرد انداز میں اپنی اپنی تقریریں پیش کی۔ English Speaking in Jamia Millia Islamia
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر مختلف طلبا نے اپنی زندگی کے سفر میں پیش آنے والے مسائل کو دلیرانہ مقابلہ کی داستان بیان کی۔ جس سے سامعین نے پورے طور پر یگانگت محسوس کی۔ انھوں نے ذاتی مسائل، مالی مشکلات اور سماجی تعصبات کا ذکر کیا جن سے رکاوٹوں اور مزاحمتوں کو دور کرنے کے سلسلے میں ان کے عز م اور حوصلے کا پتا چلتا ہے۔ وہیں اپنی ذاتی زندگی کی کہانیوں کو شیئر کرنے کے ساتھ طلبا نے خود پر اثر انداز ہونے والے عالمی مسائل کا بھی ذکر کیا۔ ان مسائل و موضوعات کا دائرہ آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیات کی پائیداری سے لے کر دماغی صحت اور سماجی ومعاشی عدم مساوات تک پھیلا ہوا تھا۔ ان کی فکر انگیز باتوں سے سامعین میں جوش بھر گیا اور وہ بھی تبدیلی کے لیے آمادہ عمل نظر آنے لگے۔
اس موقع پر جملہ سات طلبا نے تقریر کرتے ہوئے غیر معمولی اعتماد اور خطابت کا مظاہرہ کیا۔ اپنی بات وضاحت و قطعیت کے ساتھ پیش کرنے کی ان کی صلاحیت نے سامعین کو حیر ت میں ڈال دیا۔ ہر مقرر کا منفرد انداز اور مخصوص اسلوب تقریر نے پروگرام کی معنویت میں زبردست اضافہ کردیا تھا۔ خصوصی مدعو سابق طالبہ حفصہ فہد کی موجودگی جنھوں نے پہلے بھی ٹیڈ پروگرام میں حصہ لیا تھا وہ مقررین کی قطار میں ایک غیر معمولی اضافہ تھا۔ حفصہ نے پروگرام کی تعریف کی اور اسکول میں وہ ایک کامیاب پبلک اسپیکر کس طرح بنی اس سلسلے میں انھوں نے بتایا۔ خود ان کا سفر بھی اس نوع کے پروگراموں کی انقلاب آفریں قوتوں کا گواہ ہے۔ پروگرام کے آغاز میں، ٹیڈ ٹیم کے اراکین اور اسکول کے سربراہان، عاشرہ رحمان اور فراز احمد نے شو کی میزبانی کی اور اپنے بیانیہ کی تکمیل کے لیے پی پی ٹی سمیٹ سحر آفریں تصاویر شو میں دکھائیں۔ ملٹی میڈیا عناصر کی شمولیت نے ان کی تقریر کے نکات کو مزید روشن کردیا جس سے ٹیڈ انگریزی تکلم کے پروگرام کے مقصد کی بہتر تفہیم ہوسکی۔