کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پون گوئنکا نے آج پریس کانفرنس میںکہاکہ صارفین کو آسانی سے قرض نہیںمل پانے ، گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ، قوانین میں تبدیلی اور روڈ ٹیکس میں اضافہ کچھ ایسی وجوہات ہیں جس سے ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے گراوٹ دیکھی جارہی ہے ۔ اب حکومت اور کمپنیوں کی جانب سے کی گئی کوشش اور دام میں چھوٹ کی پیش کش سے انہیں شروع ہورہے تہوار وںکے موسم میں گاڑیوںکی فروخت میں سدھار ہونے کی امیدہے ۔
مہندرا کمپنی کوگاڑیوں کی فروخت میں سدھار کی امید ڈاکٹر گوئنکا نے کہاکہ حکومت کی کوششوں سے بینکوںکے پاس اب 70 ہزار کروڑ روپے کی اضافی رقم ہے ۔ اس سے صارفین کو قرض ملنے میںآسانی ہوگی ۔ ساتھ ہی مہندرا نے بھی ایچ ڈی ایف سی بینک اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر کئی پرکشش اسکیم کی شروعات کی ہے ۔ جو صارفین کو گاڑیوں کی خریداری میں مدد گار ثابت ہوگی ۔مینجنگ ڈائریکٹر نے کہاکہ مہندرا کیلئے بہار ایک اہم بازار رہا ہے ۔ کمپنی کے اسپورٹس یوٹیلیٹی وھیکل ( ایس یو وی ) اسکار پیو کی فروخت میں بیس فیصد حصے داری بہار کی وہیں ریاست کے ٹریکٹر بازارمیں کمپنی کی حصہ داری 85 فیصد ہے ۔ ایسے میں تہواروںکے موسم کے مد نظر کمپنی نے بہار کے صارفین کیلئے گاڑیوںکی خریداری پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی چھوٹ کی پیش کش کی ہے ۔ڈاکٹر گوئنکا نے بتایا کہ اس چھوٹ میں گاڑی ایکسچنج ، اپگریڈبونس ، نقد چھوٹ ، مفت بیمہ اور ایسیسریز ( ماڈل کی بنیاد پر) شامل ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ کمپنی دس ہزار روپے تک کے یقینی انعامات والی ایک اسکریچ مقابلہ کرارہی ہے ۔ آفر کا منصوبہ کمپنی کے مسافر گاڑیوںکی رینج کے ساتھ ۔ ساتھ کمرشیل گاڑیوں پر بھی دستیاب ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ کمپنی پک اپ رینج پر بائی بیک منصوبوں کو بھی ترغیب دے رہی ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر نے 31 مارچ 2020 کے بعد فیول اسٹینڈرڈ انڈیا اسٹیج (بی ایس )َIV کے پٹرول ۔ ڈیژل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت بند کرنے کے عدالت کے فیصلے پر کہاکہ آئندہ سال اپریل سے بی ایس ۔VI ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی شروعات ہونے سے قبل صارفین کیلئے بی ایس ۔ IV گاڑی خریدنے کا اچھا موقع ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آٹو موبائل کمپنیوں نے بی ایس۔VI کیلئے گاڑیوںکی تکنیک کو اپگریڈ کرلیا لیکن ان گاڑیوں کی قیمت زیادہ ہوگی۔غورطلب ہے کہ ملک میں اس سال جولائی میں گاڑیوں کی کل فروخت میں اس صدی کی سب سے بڑی 18.71 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ وہیں اگست 2019 میں مسافر کاروں کی فروخت میں گذشتہ سال کے اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 41.1 فیصد کی زبردست گراوٹ دیکھی گئی ۔دریں اثناءڈاکٹر گوئنکا نے بتایاکہ گذشتہ ایک سال میں بہار میںمہندرا اینڈ مہندرا کی فروخت میں قریب 22 فیصد کی کمی آئی ہے ۔