اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sarkari Katle E Aam 1984 فسادات پر پروڈیوسر و ہدایت کار وکرم سندھو کی فلم "سرکاری قتل عام 1984" کا ٹیزر لانچ - سرکاری قتل عام 1984

سال 1984 کا واقعہ سکھوں کے لیے جبر، مظالم اور تباہی کا سال کہا جاتا ہے۔ لاکھوں سکھوں نے ایسا درد سہا جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر و ہدایت کار وکرم سندھو نے اسی درد کو بڑے پردے پر پیش کرنے کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

فسادات پر پروڈیوسر و ہدایت کار وکرم سندھو کی فلم "سرکاری قتل عام 1984" کا  ٹیزر لانچ
فسادات پر پروڈیوسر و ہدایت کار وکرم سندھو کی فلم "سرکاری قتل عام 1984" کا ٹیزر لانچ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 5:03 PM IST

فسادات پر پروڈیوسر و ہدایت کار وکرم سندھو کی فلم "سرکاری قتل عام 1984" کا ٹیزر لانچ

نئی دہلی: وکرم سندھو کی فلم "سرکاری قتل عام 1984" کا ریفرنس ٹیزر، پارلیمنٹ اسٹریٹ، گردوارہ روڈ، دہلی پر واقع گردوارہ رکاب گنج صاحب کی سچائی کی دیوار پر لانچ کیا گیا۔ یہ ہندی فیچر فلم وی ایس فلم ورلڈ وائیڈ کے بینر تلے تیار کی جارہی ہے۔ اس موقع پر کئی معززین اور مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔

پروگرام کے دوران اداکار علی اصغر نے کہا کہ میں ایک فنکار کی حیثیت سے اس فلم کے ٹیزر لانچ کے لیے آیا تھا لیکن یہاں آ کر میں ان خاندانوں کا درد محسوس کر سکتا ہوں جنہوں نے اس وقت کے فسادات میں اپنے پیاروں کو کھو دیا، میری آنکھیں نم تھیں۔ اب میرا اس فلم سے دل سے رشتہ ہے۔

فلم کا ٹیزر اسی جگہ لانچ کیا گیا جہاں ان سکھوں کی یاد میں ایک یادگار بنائی گئی ہے۔ آر جے انوراگ پانڈے نے تقریب کی میزبانی کی جبکہ اس میں علی اصغر، دیپک کمار، دیپراج رانا، سنجے سوراج، جانوی وورا، گلشن پانڈے، سنجیو جوٹانگیا، دیویا لکشمی، پمی بائی (پنجابی اداکار)، ہوبی دھاریوال، راج دھاریوال اور ترون میڈن موجود تھے۔

دیگر لوگوں میں سردار مجندر سنگھ سرسا (نیشنل سکریٹری، بی جے پی)، سردار ہرپریت سنگھ کالکا (صدر، سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی)، سردار جگدیپ سنگھ کاہلون (جنرل سیکریٹری، دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی)، سردار ہرویندر سنگھ پھولکا (ایڈووکیٹ)، سکھ گرودوارہ 1984) مخالف فسادات)، پدم شری سردار جگجیت سنگھ دردی، سردار بھوپیندر سنگھ بھولر، سردار ڈاکٹر راویل سنگھ قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Aishwarya Birthday ملکہ حسن ایشوریہ رائے پچاس سال کی ہوگئیں

وی ایس فلمز کے وکرم سندھو اس فلم کو پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج بھی 84 کے فسادات کو سن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ میں بھی سکھ برادری سے تعلق رکھتا ہوں اور میرے آباؤ اجداد نے بھی یہ تکلیف برداشت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details