پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق کانسٹیبل وکاس گوکل پوری تھانہ میں تعینات ہے اور جمعرات کے روز پرتشدد جھڑپ کے دوران انہوں نے آنسو گیس کا گولہ داغا۔ اس درمیان آنسو گیس کا گولہ کانسٹیبل کے ہاتھ میں پھٹ گیا۔
دہلی تشدد: ہاتھ میں پھٹا آنسو گیس کا گولہ - آنکھوں میں شدید چوٹ
سی اے اے اور این آر سی کو لے کر قومی دارالحکومت دہلی میں جہاں ایک جانب احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب تشدد بھی ہو رہے ہیں۔ گوکل پوری میں بدھ کے روز ہوئی جھڑپ کے دوران ایک کانسٹیبل کے ہاتھ میں آنسو گیس کا گولہ پھٹ گیا، جس کے بعد اس کی آنکھوں میں شدید چوٹ آئی، جسے فوراً جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
![دہلی تشدد: ہاتھ میں پھٹا آنسو گیس کا گولہ ہاتھ میں پھٹا آنسو گیس کا گولہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6211118-785-6211118-1582718717823.jpg)
ہاتھ میں پھٹا آنسو گیس کا گولہ
ہاتھ میں پھٹا آنسو گیس کا گولہ
اطلاعات کے مطابق ان کے ہاتھ میں اور آنکھ میں شدید چوٹیں آئی ہیں، جس کے بعد انہیں جی ٹی بی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حالانکہ ان کے بہتر علاج اور شدید چوٹ کے مدنظر میکس پٹپڑ گنج میں ریفر کر دیا گیا ہے۔
فی الحال جی ٹی بی ہسپتال میں لگاتار زخمیوں کو لایا جا رہا ہے، گوکل پوری میں تعینات کانسٹیبل کو شدید چوٹ آئی ہے، جس کے بعد انہیں میکس ہسپتال میں علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 3:55 PM IST