نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آج کہا کہ کسی بھی ملک کو وشوگرو Teachers will make the country Vishwaguru وہاں کے لیڈر نہیں بناسکتے بلکہ وہاں کے اساتذہ ملک کو وشوگرو بناتے ہیں۔
سسودیا نے اسمبلی میں دہلی ٹیچرس یونیورسٹی بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'دہلی ٹیچرز یونیورسٹی سے نکلے اساتذہ بھارت کو وشوگروبنائیں گے۔ کسی بھی ملک کو وشوگرو وہاں کے لیڈر نہیں بلکہ وہاں کے ٹیچر بناتے ہیں۔
دہلی ٹیچرس یونیورسٹی Delhi Teachers University بل اس اسمبلی سے پاس ہوکر جارہا ہے۔ اس یونیورسٹی سے ملک میں ٹیچرس کی کوالٹی اتنی بہتر ہوجائے گی کہ اس کا نام دنیا بھر میں ہوگا اور یہ ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک وشوگرو ضرور بنے گا۔