قومی دارالحکومت دہلی میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) سمیت دیگر مرکزی یونیورسٹیز کے ٹیچرز نے نئی تعلیمی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
فیڈریشن آف سینٹرل یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے بینر تلے ان ٹیچرز نے منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک ریلی نکال کر یہ مطالبہ کیا۔
جے این یو، ڈی یو، جامعہ اور اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے سینکڑوں اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کرکے حکومت سے نئی تعلیمی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
سی پی آئی کے ڈی راجہ، عام آدمی پارٹی کے دلیپ پانڈے، سی پی ایم کی سبھاشنی علی اور کانگریس کے رہنما نے ٹیچرز سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ اس مسئلے کو سرمائی اجلاس میں اٹھائیں گے۔