اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت کے ہزاروں افراد کا نمبر ٹریس

کورونا وائرس کے پیش نظر تبلیغی جماعت سے وابستہ 1950 افراد کے موبائل نمبر دہلی حکومت نے ٹریس کرنے کے لیے دیے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر تبلیغی جماعت سے وابستہ 1950 افراد کے موبائل نمبر دہلی حکومت نے ٹریس کرنے کے لیے دیے ہیں
کورونا وائرس کے پیش نظر تبلیغی جماعت سے وابستہ 1950 افراد کے موبائل نمبر دہلی حکومت نے ٹریس کرنے کے لیے دیے ہیں

By

Published : Apr 7, 2020, 11:31 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کورونا سے لڑنے کے اپنے پانچ ٹی منصوبے کا اعلان کیا اور اس کا سراغ نمبر دو پر رکھا۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ مرکز سے وابستہ تقریباً دو ہزار افراد کے موبائل نمبر دہلی پولیس کو دیے جائیں گے اور وہ اس جگہ کا سراغ لگائیں گے، جہاں وہ گئے تھے اور ان کے ساتھ ملنے والے مقامات کو سیل کردیں گے، اور ان تمام افراد کو قرنطین کردیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر تبلیغی جماعت سے وابستہ 1950 افراد کے موبائل نمبر دہلی حکومت نے ٹریس کرنے کے لیے دیے ہیں

دہلی حکومت نے وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد ان 1950 افراد کے نمبر جو مرکز نظام الدین سے وابستہ تھے ان کا موبائل نمبر دہلی پولیس کو دیا ہے۔

حکومت نے پولیس سے اس موبائل نمبر سے یہ معلوم کرنے کو کہا ہے کہ انہوں نے 25 مارچ سے پہلے کن علاقوں کا دورہ کیا اور کتنے لوگوں سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 27302 نمبر دیے گئے ہیں، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے قبل دہلی حکومت نے دہلی پولیس کو 27302 نمبر دیے تھے۔

خیال رہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کو قرنطین میں رکھے گئے ہیں، اور حکومت یہ جاننا چاہتی ہے کہ وہ قرنطین توڑکر کسی سے ملے جلے تو نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details