اردو

urdu

ETV Bharat / state

tariq anwar Reaction ہندوستان میں رہنے والے شہری نے بلا لحاظ مذہب و ملت اپنی قربانیاں پیش کیں - کانگریس کے جنرل سکریٹری طارق انور

آزاد ی کے امرت مہوستو کے تحت آج یہاں پریس کلب آف انڈیا میں وطن سماچار فورم کے زیر اہتمام مجاہدین آزادی اور شہیدوں کی قربانیوں کی یاد میں شاعری میلہ :2022کا انعقا د عمل میں آیا tariq anwar Reaction

ہندوستان میں رہنے والے شہری نے بلا لحاظ مذہب و ملت اپنی قربانیاں پیش کیں
ہندوستان میں رہنے والے شہری نے بلا لحاظ مذہب و ملت اپنی قربانیاں پیش کیں

By

Published : Oct 10, 2022, 6:45 PM IST

نئی دہلی: اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک کانگریس کے جنرل سکریٹری طارق انور نے جنگ آزادی کے متوالوں کو یاد کرتے ہوئے ایسے پروگرام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔tariq Anwar Says People Of All Religion Sacrifice Their Lives For India Independence

انہوں نے کہاکہ جدوجہد آزادی میں ہندوستان میں بسنے والے ہر شہری نے بلا لحاظ مذہب و ملت اپنی قربانیاں پیش کیں ۔تاہم مہاتما گاندھی ہوں یا مولانا ابوالکلام آزاد،پنڈت جواہرلال نہرو ہوں یا علی برادران ، شہید بھگت سنگھ ، شہید اشفاق اللہ خان ، رام پرساد بسمل سبھی نے حتی المقدور اس جنگ میں اپنارول ادا کیا تھا اور انگریزوں کے دانت اس قدر کھٹے کردیئے کہ وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ۔مسٹر طارق انور نے مزید کہاکہ لاکھوں کی شہادت سے یہ آزادی ملی ،جس کی حفاظت کرنا اور بھائی چارہ کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے لوگوں سے نفرت کے خلاف مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی پالیسی کو اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم امن اور بھائی چارے سے ہی نفرت کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔میلے میں شریک دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر منصوری نے کہاکہ ضروری ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کواپنے اکابرین و اسلاف کی قربانیوں سے واقف کرائیں۔کیو نکہ یہ آزادی ہندوستانیوں کو کئی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی تھی۔ معروف صحافی قمر آغا نے آزادی کے متوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیزکو آزادی دلا نے میں سبھی لوگوں نے قربانی پیش کی اس لئے ضروری ہے کہ وہی پیار ومحبت کو مزید فروغ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi in Gujarat مودی نے آٹھ ہزار کروڑ کی مختلف اسکیمز کا افتتاح کیا

مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے اس پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر منصوری ، سینئر صحافی عامر سلیم خان، ممتاز عالم رضوی، فرزان قریشی، ڈاکر جاوید رحمانی، سوربھ شکلا کے علاوہ محمد ہدایت اللہ (جینٹل) ، سماجی کارکن زبیدالرحمان عرف ببن خان وغیرہ شامل تھے۔

ہاشمی گرپ کے سربراہ اور سپزر کمپنی کے مالک ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر حکیم ایازالدین ہاشمی نے پروگرام کی صدارت کی، صحافی و مشہور شاعر معین شاداب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ پروگرام کے کنوینر اور وطن سماچار کے منیجنگ ورکر محمد احمد نے شرکائے پروگرام کا شکریہ ادا کیا۔tariq Anwar Says People Of All Religion Sacrifice Their Lives For India Independence

ABOUT THE AUTHOR

...view details