اردو

urdu

By

Published : Mar 17, 2020, 9:58 AM IST

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: تاج محل، قطب مینار سیاحوں کےلیے بند

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس وبائی مرض کی وجہ سے روزبروز اموات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہیں دوسری جانب بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں اس مرض کی روک تھام کےلیے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Taj Mahal, Hampi, Ajanta closed
کورونا وائرس: تاج محل، قطب مینار سیاحوں کےلیے بند

بھارتی حکومت کورونا وائرس کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کےلیے سخت اقدامات کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے تمام آثار قدیمہ عمارتوں کو سیاحوں کےلیے بند کرنے کا بھی حکومت نے اعلان کیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق مملکتی وزیر سیاحت پردھان پٹینے نے کووڈ 19 کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کےلیے ملک بھر کے عجائب گھر اور آثار قدیمہ کی عمارتوں کو سیاحوں کےلیے بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

آثار قدیمہ نے تاج محل، قطب مینار، لال قلعہ، اجنتا الورا کے علاوہ تقریباً 3 ہزار سیاحتی مراکز کو 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک بھر کے تقریباً 200 میوزیمز کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details