اردو

urdu

ETV Bharat / state

'طاہر کو مسلم ہونے کی سزا ملی'

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے شمال مشرقی دہلی تشدد میں گرفتار کیے گئے طاہر حسین کے سلسلے میں متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ (طاہر) مسلم ہونے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

'طاہر کو مسلم ہونے کی سزا ملی'
'طاہر کو مسلم ہونے کی سزا ملی'

By

Published : Mar 7, 2020, 10:21 PM IST

امانت اللہ خان نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'آج طاہر حسین صرف اس بات کی سزا کاٹ رہے ہیں کہ وہ ایک مسلمان ہے۔ شاید آج بھارت میں سب سے بڑا گناہ مسلم ہونا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ ثابت کر دیا جائے کہ دہلی میں تشدد طاہر حسین نے کرائے ہیں'۔

شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے مسئلے پر گزشتہ ہفتے شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں تشدد ہوئے تھے جس میں 53 افراد ہلاک ہوئے۔

عآپ کے نہرو وہار وارڈ سے معطل کونسلر طاہر حسین کو ان تشدد کے سلسلے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جمعرات کو گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت سات دن کی پولیس حراست میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details