کل ہند مجلس اتحاد المسلمین، دہلی کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے کیجریوال پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے خلاف نفرت پھیلانے کا کام چینلز کے ساتھ ساتھ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کیا ہے اس لیے سب سے پہلے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی کی عوام سے اور مولانا سعد سے معافی مانگنی چاہیے۔
نیوز براڈکاسٹنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی (این بی ایس اے) نے بھارت میں کووڈ 19 وبائی بیماری کے آغاز پر تبلیغی جماعت کے معاملے کی رپورٹنگ کرنے پر ایک نیشنل نیوز چینل اور دو علاقائی نیوز چینلز پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
این بی ایس اے نے اس واقعے کو متعصبانہ کوریج کرنے کے لیے تین نیوز چینلز پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ تینوں چینلز میں سے ایک کو ناظرین سے معافی مانگنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
دراصل مارچ 2020 میں تبلیغی مرکز دہلی میں اجتماع عام تھا لیکن تب تک کورونا وائرس کی وجہ سے نہ تو مرکزی حکومت کوئی پابندی عائد کی تھی اور نہ ہی ریاستی حکومت نے، لیکن اچانک سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب تمام تبلیغی جماعت کے افراد مرکز نظام الدین میں ہی پھنس کر رہ گئے تھے۔