اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا سعد کے بیٹے سے دو گھٹنے تک پوچھ گچھ - tablighi jamaat chief mualana saad

دہلی پولیس کی کرائم برانچ یونٹ نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کے بیٹے سعید سے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔

مولانا سعد کے بیٹے سے دو گھٹنے تک پوچھ گچھ
مولانا سعد کے بیٹے سے دو گھٹنے تک پوچھ گچھ

By

Published : May 6, 2020, 1:35 PM IST

Updated : May 6, 2020, 6:08 PM IST

دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ دہلی پولیس نے خاص طور پر مولانا سعد کے صاحبزادہ سے مرکز نظام الدین کے اندر کام کرنے والے 20 لوگوں کی گمشدگی سے متعلق سوالات پوچھے۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ وہ لوگ جو مرکز نظام الدین میں کام کرتے ہیں اور وہ وفود کی دیکھ بھال کرتے ہیں، ان کی تعداد تقریباً 20 ہے، وہ سب جماعت کے خلاف دائر مقدمہ کے وقت سے غائب ہیں۔

مولانا سعد کے بیٹے سے دو گھٹنے تک پوچھ گچھ

انہیں اندیشوں کو بنیاد بناکر دہلی پولیس نے آج مولانا سعد کے بیٹے سعید سے پوچھ تاچھ کی۔

میڈیا میں آئی رپورٹ کے مطابق سوال جواب میں سب سے زیادہ پوچھ تاچھ ان بیس لوگوں کے غائب ہونے سے متعلق کی گئی ہے۔

پولیس کو پتہ چلا ہے کہ جو لوگ غائب ہوئے ان کے بارے میں ٹریول ایجنٹس نے معلومات دی ہے۔ ان کے فون ریکارڈس اور ای میل کے ذریعہ اہم معلومات ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مولانا سعد کے بیٹے کو پوچھ گچھ کے لیے اس لیے بلایا گیا کیوں کہ وہ جماعت کی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ ان سے جماعت کے کام کاج اور مرکز کے تعلق سے دیگر سوالات بھی پوچھے گئے۔

Last Updated : May 6, 2020, 6:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details