ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت کا معاملہ: میڈیا پر پابندی عائد کرنے سے انکار - تبلیغی جماعت کے معاملہ پر سپریم کورٹ کا موقف

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے جمعیت علمائے ہند کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے معاملے میں میڈیا پر کسی طرح کی پابندی لگانے سے انکار کر دیا۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 8:06 PM IST

سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے ہند کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے معاملے میں میڈیا پر کسی طرح کی پابندی لگانے سے انکار کر دیا۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بوبڈے نے کہا کہ 'ہم پریس پر پابندی نہیں لگا سکتے۔'

درخواست گزار کے وکیل اعجاز مقبول نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ نظام الدین مرکز معاملے میں میڈیا فرقہ واریت پھیلا رہا ہے اور اسے روکا جانا چاہیے لیکن جسٹس بوبڈے نے ان دلائل کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پریس کونسل جانے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ پریس کونسل کو فریق بنائیے پھر ہم دو ہفتے بعد اس پر سماعت کریں گے۔'

جمعیت علمائے ہند نے تبلیغی جماعت معاملے میں میڈیا کوریج کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے عدالت میں ایک عرضی دائر کی ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ میڈیا غیر ذمہ داری سے کام کر رہا ہے۔ میڈیا ایسا دکھا رہا ہے جیسے مسلمان کورونا وائرس پھیلانے کی مہم چلا رہے ہیں۔ عدالت اس پر روک لگائے۔ میڈیا اور سوشل میڈیا میں جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر کارروائی کا حکم دیا جائے۔اس معاملے پر سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے میڈیا پر پابندی لگانے سے انکارکردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details