اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: صفائی ملازمین کا تنخواہ کو لے کر احتجاج - عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر مظاہرہ

صفائی ملازمین نے آج عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے تنخواہ کا مطالبہ کیا۔

دہلی: صفائی ملازمین کا تنخواہ کو لے کر احتجاج
دہلی: صفائی ملازمین کا تنخواہ کو لے کر احتجاج

By

Published : Jun 24, 2020, 7:57 PM IST

دارالحکومت دہلی کے صفائی کارکنان ان دنوں سخت ناراض ہیں۔ معاملہ تنخواہ سے متعلق ہے۔ دراصل صفائی کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی مالی حالت خراب ہو گئی ہے۔

صفائی کارکنان نے کہا کہ کورونا دور میں دہلی حکومت برابر ساتھ دیا ہے، لیکن حکومت ان کی بات نہیں سن رہی ہے۔

ناراض صفائی ملازمین نے دہلی حکومت کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔

ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ دہلی حکومت مرکز کے پالے میں گیند پھینکتی ہے اور مرکز ریاستی حکومت کے پالے میں گیند پھینکتی ہے، اس درمیان صفائی ملازمین پیس رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details