اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوامی اگنی ویش کا انتقال ملک کے لیے بڑا خسارہ: پروفیسر اخترالواسع

مشہور سماجی رہنما، آریہ سماج کے بڑے رہنما اور 'بندھوا مزدور مکتی آندولن' کی پہچان سوامی اگنی ویش جی کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے۔

سوامی اگنی ویش کا انتقال ملک کے لیے بڑا خسارہ: پروفیسر اخترالواسع
سوامی اگنی ویش کا انتقال ملک کے لیے بڑا خسارہ: پروفیسر اخترالواسع

By

Published : Sep 12, 2020, 1:05 PM IST

ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد یونیورسٹی جودھ پورکے صدر(وائس چانسلر)اورمشہور اسلامی دانشورپدم شری پروفیسر اخترالواسع نے کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیکولر اقدار کے پاسدار تھے اور عدم تشدد کے زبردست حامی و مبلغ تھے۔ مجھے ان کے ساتھ ایک زمانے سے مل کر کام کرنے کے قومی وبین الاقوامی سطح پر مواقع ملے جہاں ان کی خوبیوں، ہمت اور جرأت نے مجھے بہت متاثر کیا۔

ہم ایچ آئی وی ایڈس کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے شریک کار تھے اور ہندوستان میں اس کے لیے قائم کردہ الائنس کے مشترکہ چیئرمین بھی رہے۔'

یہ بھی پڑھیں: اگنی ویش کے انتقال پر نائیڈو کا اظہار غم

سوامی جی ایک ایسے مذہبی عالم اور دانشور تھے جو انسانی دوستی،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کے لیے ہر وقت فکر مند رہتے تھے۔

انہوں نے سیاست،مذہب،سماجی خدمت اور نشرواشاعت کے میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

ان کے اٹھ جانے سے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو آسانی سے پُر نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details