اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاہین باغ کے مظاہرین کو دھمکی - سسپینڈ پولیس کانسٹبل

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کے ذریعہ کیے جانے والے احتجاجی مظاہرین کو راکیش تیاگی نامی ایک شخص نے دھمکی دیتے ہوئے ایک ویڈیو اپنے پیج 'راکیش تیاگی فینز کلب' سے نشر کی ہے۔

شاہین باغ کے مظاہرین کو دھمکی
شاہین باغ کے مظاہرین کو دھمکی

By

Published : Jan 29, 2020, 11:17 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:27 AM IST

اس ویڈیو میں بولنے والا شخص اپنے آپ کو دہلی پولیس کا ایک کانسٹیبل بتا رہا ہے، جسے حال ہی میں معطل کیا گیا ہے۔

یہ شخص اپنا نام راکیش تیاگی بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ 70 باڈی بلڈر لڑکو کے ہمراہ شاہین باغ پہنچ رہا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اگر میرے پہنچنے سے قبل مظاہرین وہاں سے نہیں گئے، تو وہ اپنے سادہ وردی والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر مظاہرین کی جم کر مار پیٹ کرے گا۔

ویڈیو کے ذریعہ یہ شخص اس بات کا بارہاں ذکر کر رہا ہے کہ وہ دہلی پولیس سے معطل کیا گیا ہے اور وہ شاہین باغ میں بیٹھے مظاہرین کو چھوڑنے والا نہیں ہے، اس کے ساتھ 19 گاڑیاں اور ہیں جس میں اس کے حامی سوار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو روز سے بی جے پی کے سینیئر رہنماؤں کے ذریعہ شاہین باغ کے مظاہرین کے خلاف زہریلے الفاظ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details