اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sanjay Singh on Govt: سشمتا سین کو للت مودی مل گئے، وزیر اعظم مودی کو نہیں مل رہے، سنجے سنگھ - للت مودی اور سشمتا سین پر سنجے سنگھ کا بیان

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی، سی بی آئی ہزاروں کروڑ روپے لوٹ کر بھاگنے والے نیرو مودی، وجے مالیا، نتن سندیشرا کو نہیں پکڑ پاتی، انہیں منیش سسودیا، ستیندر جین اور دہلی حکومت نظر آتی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سشمتا سین کو مفرور للت مودی مل گئے جب کہ وزیر اعظم مودی کو نہیں مل رہے ہیں۔ Sanjay Singh on Govt

aap leader Sanjay Singh
سنجے سنگھ

By

Published : Jul 22, 2022, 10:36 PM IST

Updated : Jul 22, 2022, 10:49 PM IST

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) - سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ہزاروں کروڑ روپے لوٹ کر بھاگنے والے نیرو مودی، وجے مالیا، نتن سندیشرا کو نہیں پکڑ پاتی، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سشمتا سین کو مفرور للت مودی مل گئے وزیر اعظم مودی کو نہیں مل رہے ہیں۔ جب کہ منیش سسودیا، ستیندر جین اور دہلی حکومت نظرآتی ہے، جنہوں نے ملک کو تعلیم اور صحت کا ماڈل دیا ہے۔

عآپ رہنما نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں بدعنوانی کا ریکارڈ بنانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہے جس کے نام پر ایک نہیں کئی کرپشن کے مقدمات درج ہیں جس کا قومی صدر دفاعی سودے میں کیمرے پر دلالی لیتے ہوئے پکڑا گیا ہو، آج وہ پارٹی ایک کے بعد دوسرے، تیسرے، چوتھے تمام من گھڑت اور فرضی معاملے دہلی حکومت کے خلاف بنارہی ہے۔ Sanjay Singh on Govt

مزید پڑھیں:


انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کے بجلی، تعلیم، پانی، صحت، بزرگوں کی مفت یاترا، ماؤں بہنوں کو مفت بس سفر کے ماڈل سے خوفزدہ ہوکر مودی حکومت ایک کے بعد دوسرا معاملہ کیجریوال حکومت کے خلاف لگارہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کوخواب میں بھی کیجریوال آتے ہیں۔ مسٹر مودی کودہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ماڈل سے ڈرلگتاہے کیونکہ کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کی مقبولیت پورے ملک میں بہت تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Jul 22, 2022, 10:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details