ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے مختلف مسائل پر ہنگامہ شروع کردیا تو اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ایوان کے دس سابق اراکین کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے ۔
سشما،جیٹلی کو لوک سبھا میں خراج عقیدت - sushma swaraj tributed in rajyasabha
لوک سبھا میں سابق مرکزی وزیر سشما سوراج ،ارون جیٹلی،رام جیٹھ ملانی سمیت حال ہی میں انتقال کرگئے 10 اراکین پارلیمان کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ آنجہانی سوراج ملک کی بہترین رہنما رہی ہیں اور انہوں نے متعدد وزارتوں کے فرائض انجام دئے ہیں۔اپنے آخری دنوں میں وہ وزارت خارجہ میں وزیر رہیں اور انہوں نے وزارت خارجہ سے وابستہ عام لوگوں کی تکالیف کو نجی طور پر حل کرنے میں پہل کر کے اس وزارت کو مقبول بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر ارون جیٹلی نے مختلف وزارتوں میں اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے رام جیٹھ ملانی ،گروداس داس گپتا،بی ایل شرما پریم،ڈاکٹر این شیو پرساد،سکھ دیو سنگھ،راجہ پرم شیوم ،ڈاکٹر سدھیر رائے کا ذکر خصوصی طورپر کیا اور کہا کہ ان سبھی سابق اراکین نے ایوان میں عوام کے جو معاملے اٹھائے ہیں اور اس کے لئے انہیں یاد کیا جائےگا۔