نوئیڈا:اترپردیش کے نوئیڈا کے مشہور نٹھاری معاملے میں درج 16 مقدمات میں سے 14 ویں معاملے میں غازی آباد کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے سزا سنائی ہے۔ عدالت نے نوکر سریندر کولی اور منیندر سنگھ پنڈھیر کی سزا کا اعلان کیا۔ نوکر سریندر کولی کو 14 ویں کیس میں موت کی سزا سنائی گئی ہے، جب کہ پنڈھر کو اس کیس میں غیر اخلاقی جسم فروشی کا مجرم پائے جانے کے بعد 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔Nithari Serial Killings
دفاعی وکیل نے بتایا کہ جس کیس کا فیصلہ آیا ہے۔ اس معاملے سے نٹھاری کا پورا واقعہ بے نقاب ہو گیا۔ اس معاملے میں سریندر کولی کو دفعہ 364 مقدمے میں عمر قید، دفعہ 376 میں بھی عمر قید جب کہ دفعہ 302 میں سزائے موت اور دیگر مقدمات میں سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ دوسرے مجرم منیندر سنگھ پنڈھیر کو غیر اخلاقی جسم فروشی کیس میں 2 سال اور دفعہ 5 میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔