اردو

urdu

ETV Bharat / state

Supreme Court Will Hear Case on VVPAT: سپریم کورٹ وی وی پی اے ٹی پر آج کرے گی سماعت

عدالتِ عظمیٰ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں ووٹر ویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) پر آج سماعت کرے Supreme Court Will Hear Case on VVPAT گی۔

عدالت عظمیٰ بدھ کو وی وی پی اے ٹی پر سماعت کرے گی
عدالت عظمیٰ بدھ کو وی وی پی اے ٹی پر سماعت کرے گی

By

Published : Mar 8, 2022, 2:06 PM IST

Updated : Mar 9, 2022, 7:15 AM IST

نئی دہلی: عدالتِ عظمیٰ (سپریم کورٹ ) اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں ووٹر ویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) سے لیس الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ووٹوں کی تصدیق کا کام شروعات میں کرنے کی مانگ والی درخواست پر سماعت آج کرے Supreme Court Will Hear Case on VVPAT گی۔

چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی تین رکنی بنچ نے منگل کو سینئر وکیل میناکشی اروڑہ کی عرضی پر آج کے لئے درخواست کی فہرست بنانے کی ہدایت دی۔

اروڑہ نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے دوران رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کارکن راکیش کمار کی طرف سے دائر عرضی پر جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:

سپریم کورٹ نے (عدالتِ عظمیٰ) درخواست کی سماعت سے اتفاق کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی۔

عرضی گزار کا کہنا ہے کہ وی وی پی اے ٹی سسٹم والی ای وی ایم مشینوں کے ووٹوں کی گنتی بعد میں کی جاتی ہے، جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

خیال رہے اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہو چکی Voting for the Assembly elections is complete ہے۔ ووٹوں کی گنتی جمعرات 10 مارچ کو ہونے والی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 9, 2022, 7:15 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details