نئی دہلی: اڈانی ہنڈن برگ تنازع پر دائر درخواستوں پر آج (جمعہ) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ قبل ازیں عدالت نے سیبی (سکیورٹی اینڈ ایکچینج بورڈ آف انڈیا) کو اڈانی گروپ پر شیئرز کی قیمت مین ہیرا پھیری کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ جج جسٹس ابھے منوہر سپرے کی صدارت میں عام سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے تجاویز طلب کی تھیں۔ اس سے قبل منگل کو جسٹس سپرے کمیٹی نے ایک مہربند لفافے میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کی تھی جب کہ سیبی نے عدالت سے 6 مہینے کی توسیع کا مطالبہ کیا لیکن سپریم کورٹ نے سیبی سے دو مہینے کے اندر تحقیقات کرنے کو کہا تھا۔ اڈانی ہنڈن برگ کیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی طرف سے مارچ میں تشکیل دی گئی چھ رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مہربند لفافے میں سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے۔ اڈانی گروپ نے کہا ہے کہ وہ تحقیقاتی رپورٹ پر بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ سپریم کورٹ نے جب ہنڈن برگ رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے اقتصادی اور مالیاتی انتظام کے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا تو اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا تھا۔
Adani Hindenburg Row اڈانی ہنڈن برگ معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت آج - اڈانی ہنڈن برگ تنازعہ
امریکی فرم ہنڈن برگ نے معروف صنعتکار گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں اڈانی گروپ پر مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ اس رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرز میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔
یہ بھی پڑھیں:Adani-Hindenburg Row اڈانی-ہنڈن برگ معاملے میں سیبی کی خاموشی، کوئی بھی بیان دینے سے انکار
تاہم رپورٹ سیل ہونے کی وجہ سے ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ماہرین کے پینل نے اس رپورٹ میں کوئی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کی ہے یا کوئی حتمی یا عبوری رپورٹ پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں اقتصادی اور مالیاتی معاملات پر چھ ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اسی سال جنوری میں امریکی فرم ہنڈن برگ فرم نے گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ پر ایک رپورٹ جاری کی تھی۔ اپنی رپورٹ میں ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ پر مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرز میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ تاہم گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ نے ان الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ میں عوام کو گمراہ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے مارچ میں ماہرین کی ایک کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔ اس کمیٹی کی صدارت ریٹائرڈ جسٹس اے ایم سپرے کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہےکہ سیبی اس معاملے میں تحقیقات جاری رکھیں گی اور دو مہینے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔