اردو

urdu

ETV Bharat / state

SC takes up PM security breach issue: وزیراعظم کی سیکورٹی میں چوک، سپریم کورٹ میں پیر کو ہوگی اگلی سماعت - پنجاب میں وزیراعظم کی سیکوریٹی میں چوک معاملہ

پنجاب میں وزیراعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک PM's security breach پر سوال اٹھاتے ہوئے گذشتہ جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی، جس پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کی گئی اور اگلی سماعت کو پیر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

وزیراعظم کی سیکوریٹی میں چوک معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت
وزیراعظم کی سیکوریٹی میں چوک معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

By

Published : Jan 7, 2022, 10:32 AM IST

Updated : Jan 7, 2022, 1:28 PM IST

پنجاب میں وزیراعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک پر سوال اٹھاتے ہوئے گزشتہ جمعرات کو پنجاب حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی Supreme Court to hear plea against Punjab govt تھی جس پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کی گئی اور اگلی سماعت کو پیر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ عدالت نے اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کو تمام ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے پنجاب میں وزیراعظم کی سیکورٹی میں ہوئی چوک PM's security breach پر سوال اٹھاتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔ منیندر سنگھ نے وزیراعظم مودی کے سڑک کے ذریعہ سفر کے دوران ہوئی سیکورٹی چوک PM's security breach سے متعلق معاملے کو ضروری بتایا ہے۔

درخواست میں مستقبل میں وزیراعظم کی سیکورٹی میں ہوئی چوک کی موثر اور پیشہ ورانہ جانچ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ درخواست گذار نے عدالت سے استددعا کی ہے کہ وہ بھٹنڈہ کے ضلع جج کو سیکوریٹی کی خلاف ورزی سے متعلق تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لینے کی ہدایت کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

PM Modi Security Collapse: 'وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں زندہ لوٹ پایا' کیا پی ایم مودی کا بیان انتخابی موضوع بنے گا

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ چہارشنبہ کو پنجاب میں سیکوریٹی کی مبینہ چوک کے بعد فیروزپور کے اپنے دورہ کو منسوخ کردیا تھا۔

Last Updated : Jan 7, 2022, 1:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details