اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی چدمبرم کی گرفتاری پر روک - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پی چدمبرم کو راحت دیتے ہوئے آئی این ایکس میڈیا کیس میں پیر تک ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ اب ای ڈی انہیں پیر تک گرفتار نہیں کرسکتی۔

پی چدمبرم کو سوموار تک ملی راحت

By

Published : Aug 23, 2019, 3:14 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:10 AM IST

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی عرضی پر آج سپریم کورٹ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ان کی گرفتاری اور ای ڈی معاملے کی عرضی پر سوموار کو سماعت کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پی چدمبرم کے وکیل سے کہا کہ آپ کی دو عرضیاں ہیں، کیا آپ بحث کرنا چاہتےہیں۔
چدمبرم کی طرف سے کپل سبل نے کہا کہ ہم بحث کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو این ایکس میڈیا سے متعلق معاملے میں بدھ کی دیر رات کو گرفتار کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ کل سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی تحویل کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دوران تحویل وکلا اور اہل خانہ روزانہ 30 منٹ کے لیے ملاقات کے لیے کر سکتے ہیں۔

سی بی آئی کی طرف سے بحت کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا تھا کہ تفتیش کرنا سی بی آئی کا حق ہے۔ سی آر پی سی کے تحت قوم کی ذمہ داری ہے۔ سی بی آئی صرف کورٹ سے ملزم پی چدمبرم کے حوالے سے تفتیش کی اجازت مانگ رہی ہے۔'پی چدمبرم کی جانب سے بحث کرتے ہوئے ابھیشک منو سنگھوی نے کہا تھا کہ سی بی آئی کا پورا کیس اندرانی مکھرجی کی ڈائری اور گواہی پر مبنی ہے۔ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا تھا کہ جن چھ سکریٹریز نے ایف آئی پی بی کو منظوری دی تھی، انھیں گرفتار کرنے کی کوشش بھی نہیں کی گئی، کیونکہ وہ غیر سیاسی لوگ ہیں۔'سی بی آئی کورٹ میں بحث کے دوران پی چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ گزشتہ روز گرفتار ہونے سے لے کر آج 11 بجے تک سی بی آئی نے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی۔کپل سبل نے کہا تھا کہ چدمبرم کبھی بھی پوچھ گچھ نہیں بھاگے۔سبل نے کہا تھا: 'اس کیس کے دوسرے ملزم بھاسکر رمن کو بھی اسی عدالت سے پیشگی ضمانت مل چکی ہے۔'پی چدمبرم کی طرف سے دلیل پیش کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا تھا: 'اس کیس میں ملزم کارتی چدمبرم ہیں، جنھیں 23 مارچ 2018 کو ضمانت مل چکی ہے۔'

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں آج پیش کیا گیا۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا سی بی آئی کی طرف سے بحث کرتے ہوئے ان کو پانچ روز کے لیے تحویل میں دینے کی اپیل کی تھی۔سی بی آئی نے کہا تھا کہ 'پی چدمبرم نے ہائی کورٹ سے حاصل تحفظ کا فائدہ اٹھایا اور وہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ پی چدمبرم کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیم نے تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گذشتہ دنوں حراست میں لے لیا تھا۔کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے پی چدمبرم کے حق میں بولتے ہوئے مرکزی حکومت کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کپل سبل، سلمان خورشید، پی ایل پونیا اور اکھیلیش پرتاپ سمیت دیگر بڑے رہنماؤں نے بھی پی چدمبرم کی گرفتار ی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔کپل سبل نے کہا کہ پی چدمبرم کی گرفتاری غیر قانونی طور پر ہوئی ہے، جب کہ اکھیلش پرتاپ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کانگریس پارٹی پی چدمبرم پر بے بنیاد الزام لگا رہی ہے۔اسی کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے بھی پی چدمبرم کے حق میں اپنے بیان دیے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 12:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details