اردو

urdu

ETV Bharat / state

SC On Polygamy and Halala سپریم کورٹ مسلمانوں میں ایک سے زیادہ نکاح اور حلالہ کی جانچ کرے گا

ایک سے زیادہ نکاح اور حلالہ کے خلاف دائر درخواستوں پر سُپریم کورٹ نے قومی خواتین کمیشن، قومی اقلیتی کمیشن، اور قومی انسانی حقوق کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔ SC On Polygamy and Halala

سپریم کورٹ مسلمانوں میں ایک سے زیادہ نکاح اور حلالہ کی جانچ کرے گا
سپریم کورٹ مسلمانوں میں ایک سے زیادہ نکاح اور حلالہ کی جانچ کرے گا

By

Published : Aug 30, 2022, 4:11 PM IST

نئی دہلی: ایک سے زیادہ نکاح اور حلالہ کے خلاف دائر درخواستوں پر پانچ ججوں کی بینچ دسہرے کے بعد سماعت کرے گی۔ عدالت نے 9 درخواستوں پر نوٹس جاری کیا ہے۔ عرضی گزار ثمینہ بیگم دو بار تین طلاق کا شکار ہو چکی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلم پرسنل لاء (شریعت) ایپلیکیشن ایکٹ 1937 کے سیکشن 2 کو آئین کے آرٹیکل 14 15 21 اور 25 کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔ کیونکہ یہ ایک سے زیادہ نکاح اور حلالہ کو تسلیم کرتا ہے۔ ساتھ ہی تعزیرات ہند 1860 کی دفعات تمام بھارتی شہریوں پر یکساں طور پر نافذ ہونا چاہیے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تین طلاق آئی پی سی کی دفعہ 498 کے تحت ایک ظلم ہے۔ آئی پی سی کی دفعہ 375 کے تحت نکاح، حلالہ عصمت دری ہے اور تعداد ازواج آئی پی سی کی دفعہ 494 کے تحت جرم ہے۔ ساتھ ہی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قرآن میں ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت اس لیے دی گئی ہے تاکہ ان خواتین اور بچوں کی حالت بہتر ہو سکے جو اس وقت مسلسل جنگ کے بعد بچ گئی تھیں اور ان کا کوئی سہارا نہیں تھا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی وجہ سے آج کے مسلمانوں کو ایک سے زیادہ شادی کرنے کا لائسنس مل گیا ہے۔ Supreme Court to examine polygamy among Muslims

درخواست میں ان بین الاقوامی قوانین اور ممالک کا بھی ذکر کیا گیا ہے جہاں ایک سے زیادہ نکاح ممنوع ہے۔ ثمینہ نے کہا ہے کے تمام پرسنل لاز کی بنیاد برابر ہونی چاہیے کیونکہ آئین خواتین کے لیے برابری، انصاف اور وقار کی بات کرتا ہے۔

اس سے قبل بی جے پی رہنما اشونی اپادھیائے نے بھی ایک سے زیادہ نکاح اور حلالہ پر مکمل پابندی کیلئے درخواست دائر کی تھی انہوں نے کہا کہ اس سے خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اس کے علاوہ بلند شہر اتر پردیش کی 27 سالہ فرزانہ نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں ایک سے زیادہ نکاح اور حلالہ کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک سے زیادہ نکاح اور حلالہ کے خلاف کئی درخواست دائر کی جا چکی ہیں اور اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کو کرنی ہے۔ حلالہ کے تحت طلاق یافتہ خاتون کو اپنے پہلے شوہر کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کے لئے کسی دوسرے مرد سے شادی کرنی ہوتی ہے دوسرا شوہر طلاق دے تب وہ عورت اپنے پہلے شوہر سے شادی کر سکتی ہے جب کہ ایک سے زیادہ نکاح کا اصول ایک مسلمان مرد کو چار بیویاں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Demolition of Babri Masjid بابری مسجد شہادت سے متعلق تمام مقدمات بند

ABOUT THE AUTHOR

...view details