اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیرقانونی ریت کان کنی پر روک

راجستھان میں غیر قانونی ریت کان کنی پر سپریم کورٹ نے روک لگانے کی ہدایات جاری کی ہے۔

راجستھان میں غیر قانونی ریت کان کنی پر سپریم کورٹ نے روک لگانے کی ہدایات جاری کی ہے
راجستھان میں غیر قانونی ریت کان کنی پر سپریم کورٹ نے روک لگانے کی ہدایات جاری کی ہے

By

Published : Feb 19, 2020, 4:57 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:46 PM IST

دارالحکومت دہلی میں سپریم کورٹ نے غیر قانونی ریت کان کنی کے سلسلے میں بدھ کو راجستھان حکومت کی سززنش کرتے ہوئے ریاست میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی ریت کان کنی پر روک لگانے کے لیے فوراً قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بینچ نے ریاستی حکومت، کلکٹرز اور پولیس سپرنٹنڈنٹز کو غیر قانونی کان کنی پر روک کے لیے فوری طور پر قدم اٹھانے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے ریاستی حکومت کو چار ہفتے کے اندر رپورٹ سونپنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے مرکزی اختیاراتی کمیٹی (سی ای سی) کو راجستھان میں غیر قانونی کان کنی معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی اور چھ ہفتے کے اندر اپنے مشوروں کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بوبڑے نے کہا کہ 'ریت کان کنی کی وجہ سے ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے'۔

خیال رہے کہ عدالت راجستھان میں غیر قانونی ریت کان کنی کے سلسلے میں کئی عرضیوں کی مشترکہ سماعت کررہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details