اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی سطح کی یونیورسٹی قائم کرنے سے متعلق عرضی خارج - غیرسرکاری تنظیم کی عرضی خارج

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے بنمالی داس ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کی عرضی خارج کردی۔

supreme court
supreme court

By

Published : Feb 16, 2021, 9:41 PM IST

سپریم کورٹ نے ملک میں عالمی سطح یونیورسٹی کے قیام سے متعلق ایک مفاد عامہ کی عرضی پر غور کرنے سے منگل کو منع کردیا۔

سی جے آئی شرد اروند بوبڑے کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے بنمالی داس ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ فاونڈیشن نام کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی عرضی خارج کردی۔

سماعت کے دوران عرضی گزار کے وکیل نے کہا کہ اگرچہ بھارت میں سو سے زیادہ یونیورسٹی ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی عالمی سطح کی نہیں ہے اور مرکزی حکومت ملک کو ’عالمی سط کی یونیورسٹی‘ قائم کرنے کیلئے پابند بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے
آر ایس ایس کے سربراہ کی متھن چکرورتی سے ملاقات

بنچ نے کہا کہ اس طرح کی درخواست کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی پر غور نہیں کیا جاسکتا۔ کئی عالمی سطح کی چیزیں ہیں، جو بھارت کے پاس نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details