قومی دارالحکومت دہلی میں سپریم کورٹ نے کارپوریٹ سوشل رسپونسبیلیٹی کے دائرے سے وزیراعلی راحت فنڈ کو الگ رکھنے کے کارپوریٹ معاملے کی وزارت کے سرکلر کو چیلنج دینے والی عذرداری سننے سے منگل کو انکار کردیا۔
جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنج کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی عذرداری یہ کہتے ہوئے سننے سے انکار کردیا کہ عرضی گذار اس معاملے کو مناسب اسٹیج (پارلیمنٹ) میں اٹھائیں۔