جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی بینچ نے چدمبرم کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی کی دلیلیں سننے کے بعد ای ڈی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔اس کیس کی اگلی سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔
سماعت کے دوران سبل اور سنگھوی نے دلیل دی کہ چدمبرم پچھلے 91دنوں سے حراست میں ہیں۔لیکن انہیں ضمانت پر ہا نہیں کیاجارہا ہے۔
سپریم کورٹ میں ای ڈی کی نمائندگی سولیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کی جس نے عدالت کو بتایا کہ 25 نومبر تک جواب داخل کیا جائے گا۔
بتادیں کہ گذشتہ ہفتے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے پی چدمبرم کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد چدمبرم نے پیر کے روز اعلی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
گذشتہ روز چیف جسٹس آف انڈیا شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں بنچ کے روبرو اپنی درخواست میں سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت سے چدمبرم کی درخواست پر جلد سماعت کر کی تھی کہ وہ کی گزارش کی تھی ۔
چیف جسٹس آف انڈیا نے سبل کو بتایا تھا کہ اس معاملے کی سماعت بدھ یا جمعرات کو ہوگی۔
واضح رہے کہ 21 اگست کو کانگریس کے سینئر رہنما کو آئی این ایکس میڈیا کیس میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے گرفتار کیا تھا۔ چدمبرم کو سی بی آئی کیس میں ضمانت ملی تھی لیکن منی لانڈرنگ سے متعلقہ ایک معاملے میں اس سے پہلے ہی ای ڈی نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔
اس سے پہلے ،چدمبرم نے کہا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کا ضمانت عرضی مسترد کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔ہائی کورٹ نے گزشتہ 15نومبر کو کانگریس لیڈر پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا معاملے میں بڑ جھٹکا دیا تھا۔جب اس نے ای ڈی سے جڑے معاملے میں انہیں ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے گذشتہ ہفتے چدمبرم کی ضمانت کی درخواست کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اس کی وجہ سے عوام میں غلط پیغام جائے گا۔