اردو

urdu

ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کا سی بی ایس ای کو نوٹس - سی بی ایس ای

ایک طالب علم نے الزام عائد ہے کہ سی بی ایس ای نے اپنے 30:30:40 فارمولہ کو اختیار نہیں کیا ہے۔

سپریم کورٹ کا سی بی ایس ای کو نوٹس
سپریم کورٹ کا سی بی ایس ای کو نوٹس

By

Published : Oct 9, 2021, 4:11 PM IST

سپریم کورٹ نے 12 ویں جماعت میں نمبرات کی تشخص کے معاملے میں اپنے احکامات کو مبینہ طور پر نظرانداز کرنے کا الزام لگانے والی ایک درخواست پر جمعہ کو سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

جسٹس اے ایم خان ولکر اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے بارہویں جماعت کے ایک طالب علم کی جانب سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیا۔

طالب علم نے الزام لگایا ہے کہ سی بی ایس ای نے اپنے 30:30:40 فارمولہ کو اختیار نہیں کیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 'سی بی ایس ای کے اس تشخیصی طریقہ پر سپریم کورٹ نے 8 اگست کو اپنی رضامندی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے کشمیری اقلیتوں کے قتل کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل

درخواست گزار طالب علم کا الزام ہے کہ جب اس نے اس سلسلے میں اپنے اسکول سے شکایت کی تو اس میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details